نئے زرعی قوانین پر دہلی اسمبلی میں ہنگامہ، عآپ اراکین اسمبلی نے پھاڑی قانون کی کاپی

دہلی کی کیجریوال حکومت نے جمعرات کو ایک دن کا خصوصی اجلاس بلایا، جس میں زرعی قوانین کی مخالفت کی گئی۔ اس دوران عآپ کے اراکین اسمبلی نے ایوان میں ہی زرعی قوانین کی کاپی کو پھاڑ دیا۔

تصویر ٹوئٹر @AamAadmiParty
تصویر ٹوئٹر @AamAadmiParty
user

قومی آوازبیورو

نئے زرعی قوانین کو لے کر کسانوں کی تحریک اپنے شباب پر ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں بھی ان قوانین کے خلاف حکومت کو لگاتار تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ اسی درمیان نئے زرعی قوانین کے ایشو پر دہلی اسمبلی میں آج زبردست ہنگامہ ہوا۔ دہلی کی کیجریوال حکومت نے جمعرات کو ایک دن کا خصوصی اجلاس طلب کیا، جس میں ان قوانین کی پرزور مخالفت کی گئی۔ اسی دوران عآپ اراکین اسمبلی نے ایوان میں ہی زرعی قوانین کی کاپی کو پھاڑ دیا۔

اسمبلی کے یک روزہ اجلاس کی شروعات میں وزیر کیلاش گہلوت نے ایک ’سنکلپ پتر‘ پیش کیا جس میں تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی بات کہی گئی۔ اس کے بعد عآپ رکن اسمبلی مہندر گویل، سومناتھ بھارتی نے ایوان میں زرعی قوانین کی کاپی کو پھاڑ دیا اور ’جے جوان، جے کسان‘ کا نعرہ لگانے لگے۔ عآپ اراکین اسمبلی نے کہا کہ کوئی بھی قانون جو کسانوں کے خلاف ہے، ہم اسے نہیں مانیں گے۔


واضح رہے کہ عآپ نے بھی تینوں زرعی قوانین کی مخالفت میں آواز بلند کر دی ہے۔ کسان تحریک کی حمایت میں وزیر اعلیٰ کیجریوال نے ایک دن کی بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔ اتنا ہی نہیں، وہ کسانوں سے ملنے سنگھو بارڈر بھی گئے تھے۔ عآپ کا مطالبہ ہے کہ حکومت کسانوں کی بات مانتے ہوئے تینوں قوانین کو واپس لے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔