دہلی اسمبلی الیکشن: کانگریس نے سونیا سمیت 40 نمایاں تشہیر کاروں کی فہرست جاری کی

کانگریس نے بدھ کے روز دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت 40 نمایاں تشہیر کاروں کی فہرست جاری کر دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے بدھ کے روز دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت 40 نمایاں تشہیر کاروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پارٹی صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے علاوہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، رابرٹ واڈرا اور پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد پارٹی کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالیں گے۔


پارٹی کے سینئر لیڈر پی سی چاکو، پارٹی کی دہلی اکائی کے صدر سبھاش چوپڑا، پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گهلوت، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور پڈو چیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی بھی پارٹی کے نمایاں تشہیر کاروں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اجے ماکن، جے پی اگروال، میرا کمار، کَپل سبل، راج ببر، ششی تھرر، ہریش راوت، بھوپندر سنگھ ہڈا، شتردھن سنہا، نوجوت سنگھ سدھو، جیوتر آدتیہ سندھیا، سچن پائلٹ، رنديپ سنگھ سورجےوالا ، کیرتی آزاد، ادت راج، ندیم جاوید، رنجیتا رنجن، كلجيت سنگھ ناگرا، راجکمار چوہان، سشمیتا دیو، بی وی سرینواس، نگما مرارجی، نیرج کندن، شرمشٹھا مکھرجی، راگنی نائیک ، خوشبو سندر ، نتن راوت اور سادھنا بھارتی بھی کانگریس کے تشہیرکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */