دہلی: عازمین حج کے لیے 9 روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز، دہلی حج کمیٹی چیئرپرسن کوثر جہاں کی سعودی سفیر سے ملاقات

حج تربیتی پروگرام میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اپنے صدارتی خطبہ میں عازمین کا استقبال کرتے ہوئے انہیں مبارک سفر حج بیت اللہ پر روانگی کے لیے تبریک و تہنیت پیش کیے۔

<div class="paragraphs"><p>تربیتی کیمپ</p></div>

تربیتی کیمپ

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: حج بیت اللہ 2023 کے لیے عازمین حج کی روانگی سے پہلے حج سے متعلق مختلف امور کی انجام دہی کے سلسلے میں حج کمیٹی کی جانب سے تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور اسی سلسلے میں آج  دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں نے ہندوستان میں حکومت سعودی عربیہ کے سفیر عزت مآب صالح بن عید الحسینی سے ملاقات کی اور دوران حج ہندوستانی عازمین بطور خاص دہلی کے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے دہلی کے منتخب شدہ عازمین حج کی تربیت کے لیے 9 روزہ حج ٹریننگ کیمپ کا باضابطہ آغاز ہوا۔ یہ تربیتی کیمپ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل آصف علی روڈ نئی دہلی میں دہلی کے مختلف علاقوں کے عازمین حج کی تربیت کے لیے لگائے گئے ہیں۔ اس کے تحت آج مغربی، جنوب مغربی اور شمال مغربی دہلی کے عازمین حج کو تربیت دی گئی۔

دہلی: عازمین حج کے لیے 9 روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز، دہلی حج کمیٹی چیئرپرسن کوثر جہاں کی سعودی سفیر سے ملاقات

اس پروگرام میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ممبر و کونسلر نازیہ دانش، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی، ڈسٹرکٹ ٹرینر محمد شاہنواز، مفتی شمیم احمد قاسمی اور خاتون عالمہ صبیحہ صالحاتی کے علاوہ کثیر تعداد میں عازمین حج نے شرکت کی۔ صبح 9:30 بجے سے شام 05:00 بجے تک جاری اس حج تربیتی پروگرام میں مختلف سیشن کے ذریعے حج سے متعلق ارکان و مسائل کے علاوہ دوران حج مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو درپیش مشکلات اور معاملات پر مفید آراء ہدایات دی گئیں۔

حج تربیتی پروگرام میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اپنے صدارتی خطبہ میں عازمین کا استقبال کرتے ہوئے انہیں مبارک سفر حج بیت اللہ پر روانگی کے لیے تبریک و تہنیت پیش کیے اور حج کمیٹی کی ممبر نازیہ دانش نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جبکہ ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے تربیتی کیمپ کے مختلف اجلاس میں روز بروز ہونے والی گفتگو کا اجمالی خاکہ پیش کیا۔ اجلاس کے پہلے سیشن میں ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی نے ویڈیو فلم و سلائیڈ کے ذریعے عازمین حج کو حج سے متعلق اہم تفصیلات فراہم کیں۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ ٹرینر نے عازمین حج کو مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ و فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں مفصل جانکاری فراہم کرائی۔


مفتی شمیم قاسمی نے مسائل حج پر مفصل بیان پیش کیا جبکہ خواتین کے مسائل کے متعلق عالمہ صبیحہ صالحاتی نے خواتین  کو ان کے معاملات و مسائل پر اظہار خیال کیا۔ اس سال حج تربیتی پروگرام میں ہیلتھ اور فٹنیس کے سیشن میں حفظان صحت سے متعلق ایک نئے باب کا اضافہ کیا۔ جس کے تحت حفظان صحت سے متعلق معاملات میں ہندوستان کی معروف و مشہور شخصیت ڈاکٹر بدر الاسلام کیرانوی نے حج کے دوران سعودی عربیہ میں انتہائی گرم موسم اور خشک ہواؤں کے منفی اثرات کے نتیجے میں عازمین کرام کو پیش آنے والے صحت کے متعلق مسائل اور مشکلات سے محفوظ رہنے کے لیے فطری ورزش اور طریقہ کار سے واقفیت فراہم کی اور بتایا کہ کس طرح حجاج کرام دوران حج بیت اللہ شدید گرمی اور خشکی سے نظام تنفس کی تکالیف اور دماغی حدت سے خود کو محفوظ و مامون رکھ سکتے ہیں۔ واضح ہو کہ کل بتاریخ 2 مئی جنوبی دہلی علاقے کے عازمین حج کے علاوہ بغیر محرم حج بیت اللہ کے لیے جانے والی کل 39 خواتین عازمین حج کو بھی تربیتی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔