مدھیہ پردیش: کورونا مریضوں کی تعداد 300 کے پار، اب تک 25 افراد ہلاک

مدھیہ پردیش کے اندور میں حالات زیادہ خراب ہیں جہاں گزشتہ شب 22 لوگوں کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کی اطلاع ملی ہے، جس کی وجہ سے یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 151 سے بڑھ کر 173 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 22 اور کھرگون میں 8 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 320 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 25 افراد اس بیماری کے شکار ہوچکے ہیں۔ سرکاری اطلاع کے مطابق گزشتہ رات اندور میں 22 لوگوں کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کی اطلاع ملی ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 151 سے بڑھ کر 173 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ کھرگون میں آٹھ نئے معاملے بھی پائے گئے، جو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ روز ایک متاثرہ کورونا کے ساتھ رابطے میں آیا تھا جس کا تعلق نظام الدین مرکز سے تھا۔ اسی کے ساتھ ہی دارالحکومت بھوپال میں بھی کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 85 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

گوالیار میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہاں کورونا کے کے دو مریض تھے اور اب چھ ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ مرینا میں اب تک 12 افراد کی وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اب تک اجین میں 12 ، جبل پور میں 8، شیوپوری میں 2، بڑوانی میں 3، چھندواڑہ میں 2 اور بیتول، ودیشہ اور شیوپور میں ایک ایک مریض کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔


ریاست میں کورونا سے اب تک 25 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ان میں اندور میں 16، بھوپال میں ایک، اُجین میں پانچ ، کھرگون میں دو، چھندواڑہ میں ایک مریض شامل ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں اب تک 21 افراد صحت مند بھی ہوچکے ہیں۔ ان میں سے اندور میں 13، بھوپال میں دو، جبل پور میں تین، گوالیار میں دو، شیوپوری میں ایک شخص صحت مند ہوچکا ہے۔ ریاست میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع بھوپال اور اندور ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */