کورونا: ہندوستان میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار کے پار، 24 گھنٹے میں پھر 60 ہزار سے زائد کیسز درج

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56،110 افراد جان لیوا وائرس سے شفا یاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 16،39،600 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہرکے درمیان اس جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے بعد اب تک تقریبا 16.40 لاکھ صحت مند ہوئے ہیں۔

بدھ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 56،110 افراد جان لیوا وائرس سے شفا یاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 16،39،600 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران60،963 افراد جان لیوا وبا کی زد میں آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 23،29،639 ہوچکی ہےاور834 اموات سےہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 46،091 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد4019 بڑھ کر 6،43،948 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب 27.64 فیصد فعال کیسز ہیں ، شفایاب ہونے والوں کی شرح 70.38 فیصداور ہلاک شدگان کی شرح میں 1.98 فیصد ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسزکی تعداد 818 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 1،48،860 ہوگئی اور 256 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 18،306 ہوگئی۔ اسی عرصہ میں 10014 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 368635 ہوگئی۔ خیال رہے ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیوکیسزاسی ریاست میں ہے۔


آندھرا پردیش میں 176 مریضوں کی کمی سے فعال کیسز 87،597 رہ گئے ہیں۔ اس ریاست میں اب تک 2203 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 9113 افراد کی شفایابی سے مجموعی طور پر 1،54،749 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 302 عدد کی کمی ہوئی ہے اور اب اس ریاست میں 79614 ایکٹیوکیسز ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 86 سے بڑھ کر 3398 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1،05،599 افراد شفا یاب ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 289 عدد سے کم ہوکر 52810 رہ گئی ہے اور 5159 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب تک اس ریاست میں 2،50،680 افراد کورونا وائرس شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں 1120 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 48998 ہوگئی ہے اور مجمومی اموات 2176 جبکہ 80،589 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ایکٹیوکیسز کے معاملہ میں اس کے بعد ریاست بہار ہے جہاں یہ تعداد بڑھ کر29291 ہوگئی ہے، 413 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 56،709 افراد جان لیوا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔


ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 25،846 فعال کیسز موجود ہیں اوراب تک 2149 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ اب تک اس ریاست میں 73،395 افرادشفایاب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 22،596 فعال کیسز ہیں اور 654 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 61،294 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 92 عدد سے کم ہو کر 14024 رہ گئی ہے اوراب تک 2،695 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 56،444 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 522 سے بڑھ کر 10،868 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران مہلک وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4139 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 1،32،384 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جان لیوا کورونا وائرس ابھی تک مدھیہ پردیش میں 1033 ، راجستھان میں 811 ، پنجاب میں 636 ، ہریانہ میں 500 ، جموں و کشمیر میں 490 ،اڑیسہ میں 296، جھارکھنڈ میں 192 ، آسام میں 155 ، اتراکھنڈ میں 136 ، کیرالہ میں 120 ، چھتیس گڑھ میں 104 ،پڈوچیری میں91 ، گوا میں 86 ، تری پورہ میں 43 ، چنڈی گڑھ میں 26 ، انڈمان نکوبارمیں 21 ، ہماچل پردیش میں 18 ، منی پور میں 12 ، لداخ میں نو ، ناگالینڈ میں آٹھ ، میگھالیہ میں چھ ، اروناچل پردیش میں تین ، دادرانگر حویلی، دمن دیو میں دو اور سکم میں ایک افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */