کورونا: ہندوستان میں مہلوکین کی تعداد 49 ہزار کے پار، متاثرین 25 لاکھ سے تجاوز

نئے مریضوں کے ساتھ ساتھ مہلک کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار سے زیادہ متاثرین صحت مند ہوئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وبا کی شدت میں اضافہ کے درمیان اس جان لیوا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار سے زیادہ متاثرین صحتمند ہوئے ، جبکہ اس عرصے کے دوران 65 ہزار سے زیادہ نئے افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57،381 افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 18،08،937 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 65،002 افراد مہلک وبا کا شکار ہوچکے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25،26،193 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 996 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 49،036 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6625 سے بڑھ کر 6،68،220 ہوگئی ہے۔


ہندوستان میں اس وقت فعال کیسز26.45 فیصد، شفایاب ہونے ہونے والوں کی شرح 71.61 فیصد اوراموات کی شرح 1.94 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1760سے بڑھ کر1،51،865 ہوگئی اور 364 افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 19،427 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 10484 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 4،01،442 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */