عآپ کا ننہا ’مفلر مین‘، لوگوں نے لٹائیں محبتیں

عآپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ ہونے والی اس تصویر کے عنوان میں مفلر مین لکھ کر ایک ہنستا ہوا ایموجی پوسٹ کیا گیا ہے۔ پوسٹ کو 16 ہزار سے زیادہ لائیکس موصول ہوئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی اسمبلی میں حتمی نتائج کے اعلان سے قبل عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ ہونے والی ننہے ’مفلر مین‘ کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین مفلرمین پر محبتیں لٹا رہے ہیں اور رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔ پوسٹ کی گئی تصویر میں ایک بچہ نیتا جی والی عآپ کی ٹوپی اور مفلر پہنے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ بچہ ہاتھ سے اوپر کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔


عآپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ ہونے والی اس تصویر کے عنوان میں مفلر مین لکھ کر ایک ہنستا ہوا ایموجی پوسٹ کیا گیا ہے۔ پوسٹ کو 16 ہزار سے زیادہ لائیکس موصول ہوئی ہیں۔ اس پر 480 سے زیادہ تبصرے ہیں اور 2 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے۔

عآپ کا ننہا ’مفلر مین‘، لوگوں نے لٹائیں محبتیں

ایک صارف نے لکھا، ’’عآپ کی جیت پر مبارکباد، حالانکہ مجھے بی جے پی زیادہ پسند ہے، لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ عآپ جیتنے کے قابل تھی۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھا، ’’مبارک ہو جناب... آپ نے ثابت کردیا کہ ترقی ایک اچھی چیز ہے، مذہب نہیں۔‘‘


ایک دیگر صارف نے لکھا نے لکھا ، ’’مفلرمان ایک بار پھر... دہلی اسمبلی میں فتح کے لئے عام آدمی پارٹی کو مبارکباد۔ ان دہلی والوں کو بھی مبارکباد جنہوں نے ہندو، مسلم... ہندوستان، پاکستان پر ووٹ نہ دے کر تعلیم اور صحت جیسے امور پر ووٹ دیا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */