سیاسی ہلچل LIVE: شردپوار سے بی جے ڈی وفد کی ملاقات، سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کا کہنا ہے کہ ہندی بیلٹ ریاستوں میں شکست بی جے پی کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ پارٹی کو چاہیے کہ وہ رام مندر جیسے ایشوز کو پیچھے چھوڑ کر ترقیات کے ایشو پر ہی 2019 کے عام انتخابات کو لڑے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

15 Dec 2018, 11:03 AM

شرد پوار سے بی جے ڈی وفد کی ملاقات، سیاسی ہلچل تیز

مہاراشٹر کے پونے میں این سی پی سربراہ شرد پوار سے بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کا ایک نمائندہ وفد ملاقات کے لیے پہنچا۔ یہ ملاقات کس تعلق سے ہے، اس بارے میں فی الحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے لیکن سیاسی گلیاروں میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔

15 Dec 2018, 10:05 AM

چھتیس گڑھ: وزیر اعلیٰ کا اعلان جلد ہوگا... ٹی ایس سنگھ

مدھیہ پردیش اور راجستھان کے لیے وزیر اعلیٰ منتخب کیے جانے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ ہو رہی اس تاخیر پر بی جے پی لیڈران لگاتار اعتراض ظاہر کر رہے ہیں جس پر کانگریس لیڈر ٹی ایس سنگھ دیو نے کہا ہے کہ بی جے پی کو زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ جلد ہی نام کا اعلان کیا جائے گا۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’ہمارے پاس ایک سے زیادہ اہل نام ہیں، اور ابھی تو چار ہی دن گزرے ہیں جب کہ بی جے پی نے اپنے وزرائے اعلیٰ کے انتخاب میں سات سے آٹھ دن کا وقت لیا تھا۔‘‘

15 Dec 2018, 8:43 AM

تین ریاستوں میں شکست بی جے پی کے لیے خطرہ نہیں: پرشانت کشور

ایک طرف جہاں سیاسی ماہرین ہندی بیلٹ کی تینوں ریاستوں میں بی جے پی کی بدتر کارکردگی کو 2019 انتخابات کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے وہیں ’پی کے‘ کے نام سے مشہور پرشانت کشور اسے خطرہ نہیں مانتے۔ بہار میں بی جے پی کی ساتھی جنتا دل یو کے لیڈر پرشانت کشور نے واضح لفظوں میں بیان دیا ہے کہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں شکست بی جے پی کے لیے مشکلات پیدا نہیں کر سکتی، حالانکہ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ رام مندر جیسے ایشوز کو پیچھے چھوڑ کر ترقیات کے ایشو پر ہی 2019 کے عام انتخابات کو لڑا جانا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */