کرولی کو تینوں فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع ملے: گنگولی

گنگولی نے کہا کہ جیک کرولی ایک عمدہ کھلاڑی نظر آتے ہیں۔ امید ہے کہ انہیں باقاعدگی سے تمام فارمیٹس میں کھیلتے ہوئے دیکھیں گے، گنگولی نے اپنی ٹوئٹ میں ناصر حسین کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور سابق ​​ہندوستانی کپتان سورو گنگولی نے انگلینڈ کے بلے باز جیک کرولی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین کھلاڑی قرار دیا، جنہوں نے ساوتھمپٹن ​​میں پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں 267 رنز بنائے ہیں۔ گنگولی نے یہ بھی امید ظاہر کی ہے کہ کرولی کو تینوں فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ کرولی نے ہفتے کے روز اپنے آٹھویں ٹیسٹ میچ میں جوز بٹلر (152 رنز) کے ساتھ ریکارڈ شراکت کے دوران ڈبل سنچری اسکور کی۔

اس سے انگلینڈ کی ٹیم پاکستان پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب آگئی ہے۔ 22 سالہ کرولی کی 392 گیندوں کی اننگز نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے لئے آل ٹائم ٹاپ اسکور میں 10 ویں نمبر پر رکھا۔ گنگولی نے ٹوئٹ کیا کہ انگلینڈ کو کرولی کے طور پر تیسرے نمبر پر ایک بہت اچھا کھلاڑی ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عمدہ کھلاڑی نظر آتے ہیں۔ امید ہے کہ انہیں باقاعدگی سے تمام فارمیٹس میں کھیلتے ہوئے دیکھیں گے، گنگولی نے اپنی ٹوئٹ میں ناصر حسین کو بھی ٹیگ کیا ہے۔


بین اسٹوکس خاندانی وجوہات کی بناء پر اپنے آبائی ملک نیوزی لینڈ واپس چلے گئے ہیں، جس سے انہیں تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ کرولی نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈبل سنچری کے ساتھ انگلینڈ کے لئے ایک باقاعدہ بلے باز کا دعویٰ مضبوط کرلیا۔ بٹلر کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے ان کی 359 رنز کی شراکت ٹیسٹ میں انگلینڈ کا ریکارڈ ہے اور بہترین شراکت میں مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔