اتر پردیش: دلتوں اور خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ، لیکن یوگی حکومت...

پرینکا گاندھی نے اتر پردیش میں دلتوں و خواتین کے خلاف جرائم میں ہو رہے اضافہ پر مبنی ایک گراف سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاستی حکومت جرم کے خاتمہ کی جھوٹی تشہیر کر رہی ہے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
user

قومی آوازبیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اتر پردیش میں جرائم، بدعنوانی، گھوٹالوں اور دیگر عوامی مسائل کو بار بار اٹھا رہی ہیں اور ریاست کی یوگی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام ظاہر کر رہی ہیں۔ آج ایک بار پھر پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر گراف کے ذریعہ یو پی کی کچھ ایسی سچائیوں کو لوگوں کے سامنے رکھا جو یوگی حکومت پر کئی طرح کے سوال کھڑے کر رہی ہے۔

تازہ ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے اتر پردیش میں دلتوں اور خواتین کے خلاف بڑھ رہے جرائم کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ گراف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "دلتوں کے خلاف ہونے والے کل جرائم کے ایک تہائی جرائم یو پی میں ہوتے ہیں۔ یو پی میں خواتین کے خلاف جرائم میں سال 2016 سے 2018 تک 21 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ سبھی اعداد و شمار یو پی میں بڑھتے جرائم اور جرائم کے مضبوط ہوتے شکنجے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔"


ایک دیگر ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی لکھتی ہیں کہ "حیرانی اس بات کی ہے کہ ان سب پر جوابدہی فکس کرنے کی جگہ یو پی حکومت 'جرم ختم ہو جانے' کی جھوٹی تشہیر کرتی رہی۔" قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی پرینکا گاندھی یوگی حکومت کو بدعنوانی، کورونا سے پیدا مسائل اور بدتر نظامِ قانون کو لے کر نشانہ بناتی رہی ہیں۔ کانگریس کارکنان کی بلاوجہ گرفتاری کے خلاف بھی انھوں نے کئی بار آواز اٹھائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Jul 2020, 9:11 PM