یوگی راج میں غنڈے بے خوف، سماجوادی پارٹی لیڈر کا گولی مار کر قتل

فائرنگ کی آواز سن کر مقامی لوگوں کی بھیڑ جائے وقوع پر جمع ہو گئی اور اس دوران پولس کے سینئر افسران بھی وہاں پر پہنچ گئے۔ سخت مشقت کے بعد دیر رات تقریبا ًایک بجے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیجاگیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

علی گڑھ: اترپردیش میں جب سے یوگی حکومت کا قیام عمل میں آیا ہے، جرائم پیشوں کے حوصلے بھی بلند ہو گئے ہیں۔ قتل، لوٹ پاٹ، عصمت دری جیسے واقعات کی خبریں روزانہ کی معمول بن گئی ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ سیاسی ہستیوں اور بزنس مین کی زندگیاں بھی محفوظ نظر نہیں آ رہیں۔ تازہ واقعہ علی گڑھ کے ہردواگنج علاقے کا ہے جہاں بدمعاشوں نے ایک سماجوادی پارٹی (ایس پی) لیڈر کا گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ برولی اسمبلی حلقہ کے صدر اور پراپرٹی ڈیلر راکیش یادو منگل کی شب مقامی تھانے سے گھر واپس آ رہے تھے۔ اس دوران بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی جس سے راکیش یادو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ انجام دینے کے بعد بدمعاش فرار ہو گئے۔


فائرنگ کی آواز سن کر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔اس دوران پولس کے سینئر افسر موقع پر پہنچے، سخت مشقت کے بعد دیر رات تقریبا ًایک بجے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیجاگیا ۔مقتول ہردواگنج کے اہيرپاڑا میں رہتے تھے۔ ان کی بلڈنگ میٹريل کی دکان ہے اور پراپرٹی ڈیلنگ کا بھی کام کرتے تھے۔


پولس بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ حملہ آوروں تک پہنچنے کے لئے ڈاگ اسكواڈ بھی لگائے گئے ہیں۔ قتل کی ایک وجہ زمینی تنازعہ بھی ہو سکتی ہے۔ پولس راکیش یادو کے رشتہ داروں سے بھی مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔