کرکٹر ہربھجن سنگھ بنے ٹھگی کے شکار، 4 کروڑ روپے کا لگا جھٹکا

ہربھجن سنگھ نے 4 کروڑ روپے کی ٹھگی کے تعلق سے چنئی کے صنعت کار کے خلاف پولس میں شکایت کی ہے۔ حالانکہ جس کے اوپر انھوں نے الزام عائد کیا ہے اس نے پیشگی ضمانت کے لیے عدالت کی پناہ لے لی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ہندوستان کے مایہ ناز سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ ٹھگی کے شکار ہو گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے مل رہی خبروں کے مطابق چنئی پولس نے ہربھجن سنگھ کے ذریعہ ایک پارٹنرشپ فرم کے خلاف چار کروڑ روپے کی ادائیگی نہ کرنے کی شکایت کو لے کر جانچ شروع کر دی ہے۔ اس کی جانکاری ایک پولس افسر نے دی۔

پولس افسر کا کہنا ہے کہ "ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ کیس سینئر پولس افسر کو سونپ دیا گیا ہے۔" پولس نے بتایا کہ یہ پورا معاملہ تب سامنے آیا جب بدھ کو ایک پارٹنر، جی مہیش جو ایک ریلٹر ہے، نے پولس کے ذریعہ سمن بھیجے جانے پر مدراس ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کے لیے عرضی داخل کی تھی۔


واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے سال 2015 میں ایک دوست کے کہنے پر چنئی کے ایک تاجر جی. مہیش کو چار کروڑ روپے قرض دیے تھے۔ بھجی کے نام سے مشہور ہربھجن کا الزام ہے کہ وہ لگاتار مہیش سے اپنا پیسہ واپس مانگ رہے تھے، لیکن وہ ہر بار تھوڑا وقت مانگ لیتا تھا۔ لگاتار پیسے مانگنے پر گزشتہ مہینے مہیش نے 25 لاکھ روپے کا ایک چیک ہربھجن کو دیا تھا جو بینک میں جمع کرانے کے بعد مہیش کے اکاؤنٹ میں مناسب پیسہ نہیں ہونے کے سبب باؤنس ہو گیا۔ اس کے بعد ہربھجن نے چنئی جا کر تمل ناڈو پولس سے رابطہ کیا اور رسمی طور پر اپنی شکایت پیش کی۔ اس شکایت پر فی الحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */