کورونا وائرس: ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4067 پہنچی، 109 لوگوں کی موت

کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 109 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 291 لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ 19) سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 4067 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی وجہ سے اب تک 109 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 4067 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 65 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 109 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 291 لوگ صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں سب سے زائد 690 افراد متاثر ہیں اور 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں، دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 571 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہوئے ہیں اور پانچ افرد جاںبحق ہوئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں سب سے زائد 503 افراد متاثر ہیں اور سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


تلنگانہ میں کورونا وائرس سے اب تک 321 افراد متاثر ہوئے ہیں اور سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں 314 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور دو افراد کی موت ہوئی ہے۔ راجستھان میں 253 افراد کورونا وائرس کے شکار ہیں لیکن اب تک کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ اتر پردیش میں 227 افراد متاثر ہیں اور دو افراد جاںبحق ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں کورنا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 106 ہو گئی ہے اور دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں 165 اور گجرات میں 122 افراد متاثر ہیں اور بالترتیب نو اور 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پنجاب میں چھ، مغربی بنگال میں تین اور بہار، ہریانہ اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔