یو جی سی نے ملک کے سبھی اساتذہ و طلبا سے کی ’لاک ڈاؤن‘ کو کامیاب بنانے کی اپیل

وزارت برائے فروغ انسانی وسائل اور اس سے منسلک سبھی خود مختار ادارے 21 دن تک بند رہیں گے۔محکمے کے سربراہ اور خزانہ افسر سبھی ملازمین کو تنخواہ پنشن ملنے کو یقینی بنائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی) نے ملک کے اساتذہ، طلبہ اور گارجین سے 21 دن تک گھر سے بالکل باہر نہ نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کورونا وائرس کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کااعلان کیا گیا ہے، اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ کمیشن کےچیئرمین دھرمیندر پال سنگھ نے کہا ہے، ’’ملک ایک بھیانک بحران سے جوجھ رہا ہے۔ ایسے وقت میں آئیے ہم سب مل کر معزز وزیراعظم جی کے ذریعہ کیے گئے اعلان کی مکمل حمایت کریں۔‘‘ یہ 21 دن کا لاک ڈاؤن ہماری سلامتی اور بہتر مستقبل کےلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مدت میں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھڑا ہونا ہے اور پریشان نہیں ہونا ہے۔انہوں نے کہا،’’تعلیم کے مکمل شعبہ سے میری درخواست ہے کہ آپ گھر پر ہی رہیں، صحیح سلامت رہیں اور سماج کے لئے مثال پیش کریں۔‘‘ اس مہاماری کا مقابلہ مکمل قوم متحد ہوکر کرے۔ سبھی تعلیمی ادارے، اساتذہ اور اسکول اس میں قابل ستائش کردار ادا کریں۔


اس دوران انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت اور اس سے منسلک سبھی خود مختار ادارے21 دن تک بند رہیں گے۔ محکمے کے سربراہ اور خزانہ افسر سبھی ملازمین کو تنخواہ پنشن ملنے کو یقینی بنائیں گے۔ مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای)، قومی ٹیسٹنگ ایجنسی اور نیشنل اوپن اسکول اپنی اپنے امتحانات کو پھر سے طے کریں گے۔ این سی آر ٹی اپنا متبادل اکاڈمک کلینڈر بنائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کو پورے ملک میں 21دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران تعلیم کے مکمل شعبہ سے جڑے سبھی ملازمین اپنے گھر سے کام کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔