یو پی میں کورونا کا قہر، ریکارڈ 6692 نئے کیسز درج، لکھنؤ میں تقریباً 1000 نئے مریض

لکھنؤ میں ہفتہ کو 1000 نئے مریضوں کی شناخت کے بعد لکھنؤ ملک کے ٹاپ کورونا ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہوگیا ہے۔ ابھی ریاست میں ریکوری کی شرح 75.43 فیصدی جبکہ شرح اموات کا فیصد 1.47 ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہفتہ کو کورونا وائرس کے ریکارڈ 6692 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ریاست میں مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 259765 ہوگئی ہے وہیں 81 نئی اموات کے ساتھ مہلوکین کی تعداد 3843 ہوگئی۔ نوابوں کی راجدھانی لکھنؤ میں ہفتہ کو 1000نئے مریضوں کی شناخت کے بعد لکھنؤ ملک کے ٹاپ کورونا ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہوگیا ہے۔ ابھی ریاست میں ریکوری کی شرح 75.43 فیصدی جبکہ شرح اموات کا فیصد1.47ہے۔

ریاستی ایڈیشنل چیف سکریٹری(صحت) امت موہن پرساد نے ہفتہ کو بتایا کہ اس وقت ریاست میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 59963 ہے جبکہ ریاست کے مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے 5141 مریضوں کے ساتھ ریکور مریضوں کی تعداد 195959ہوگئی ہے۔ ہیلتھ افسر نے بتایا کہ جمعہ کو 148274نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ریاست میں ٹیسٹ کیے گئے مجموعی نمونوں کی تعداد 6345223 ہوگئی ہے۔ پرساد نے بتایا کہ 30848 پازیٹیو مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں جوکہ ایکٹو مریضوں کا 50 فیصدی ہیں۔


علاوہ ازیں 2694مریض پرائیویٹ اسپتالوں میں،250سیمی پیڈ ہوٹلوں اور بقیہ سرکاری کووڈ اسپتالوں میں ہیں۔ پرساد نے کہا کہ 3.14لاکھ طبی اہلکار پر مشتمل سرویلانس ٹیم نے 88916علاقوں میں 2.14کروڑ مکانات کا احاطہ کرتے ہوئے 10.74افراد کی اسکریننگ کی ہے۔ وہیں لکھنؤ ہنوز ملک کے ٹاپ کووڈ ہاٹ اسپاٹ کی لسٹ میں برقرار ہے۔ ہفتہ کو لکھنؤ میں 1006نئے معاملے ریکارڈ کیے گئے۔ جس کے بعد راجدھانی میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8213 ہوگئی۔ جبکہ 18نئی اموات کے بعد لکھنؤ میں کورونا مہلوکین کی تعداد 420 ہوگئی ہے۔

ریاستی راجدھانی کے بعد پریاگ راج یوپی میں دوسرا شہر ہے جہاں سب سے زیادہ مریض ملے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پریاگ راج میں 413مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبک ایک کی موت ہو واقع ہوئی ہے۔ کانپور شہر میں 362 نئے معاملے اور 7 اموات جبکہ گورکھپور میں 206 نئے معاملے اور 5نئی اموات درج کی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔