کورونا کا قہر: 24 گھنٹوں میں 524 افراد لقمہ اجل، ہندوستان میں اموات کی مجموعی تعداد 1.35 لاکھ سے متجاوز

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے ملک بھر میں اس مہلک وبا سے 524 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

کورونا وائرس/تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس/تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے ملک بھر میں اس مہلک وبا سے 524 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں دہلی، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں کووڈ 19 سے سب سے زیادہ 99 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ مہاراشٹر میں 65 اور مغربی بنگال میں 51 کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔


جمعرات کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44489 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 92.66 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ وہیں، صحت مند مریضوں کی تعداد 86.79 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ 524 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 135223 ہوگئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 4،52،344 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔

ملک میں کوروناٹسٹنگ کی تعداد 13.5 کروڑ سے متجاوز

ملک میں کورونا وائرس ٹسٹ کی تعداد 25 نومبر کو ساڑھے تیرہ کروڑ سے زائد ہوگئی۔ ملک میں عالمی وباکوڈ ۔19 کا پہلا کیس رواں سال 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے لگاتار جانچ کا دائرہ بڑھایا اور اس سے متاثرہ افراد کی کھوج اور وائرس کی روک تھام پر توجہ دی۔

جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 25 نومبر تک جانچ کی مجموعی تعداد 13 کروڑ59لاکھ 31 ہزار 545 ہوگئی ہے۔ اس میں 25 نومبر کو 10 لاکھ 90 ہزار 238 جانچ بھی شامل ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔