کورونا کے نئے معاملے 14 اپریل کے بعد پہلی بار 2 لاکھ سے کم، 3511 مریض فوت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 24 لاکھ 30 ہزار 236 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 19 کروڑ 85 لاکھ 38 ہزار 999 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین لگائے چکے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسز کی رفتار کم ہونے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو لاکھ سے بھی کم نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ موذی وبا کی وجہ سے 3,511 مریض ہلاک ہوئے ہیں ۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کے مقابلہ میں شفایاب افراد کی تعداد زیادہ رہی، جس کی وجہ سے بازیابی کی شرح 89.26 فیصد ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 24 لاکھ 30 ہزار 236 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 19 کروڑ 85 لاکھ 38 ہزار 999 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین لگائے چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1,96,427 نئے کیسز کی رپورٹ سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 69 لاکھ 48 ہزار 874 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران تین لاکھ 26 ہزار 850 مریضوں کے صحت مند ہونے سے شفایاب افراد کی مجموعی تعداد 2,40,54,861 اور اس کی شرح 89.26 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 1,33,934 سے گھٹ کر 25 لاکھ 86 ہزار 782 رہ گئے ہیں۔


دریں اثنا ملک میں 3,511 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اس جان لیوا اور مہلک ترین وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,07,231 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 9.16 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.14 فیصد ہے۔ ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 20790 سے گھٹ کر 330215 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 42320 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد صحت مند لوگوں کی تعداد 5182592 ہوگئی ہے، جبکہ 592 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 89212 ہوگئی۔

جنوبی ہند کی ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 18414 سے گھٹ کر 259559 رہ گئی اور جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 36039 مریضوں کی شفایابی سے مجموعی تعداد 2098674 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد196سے بڑھ کر مجموعی تعداد 7554 ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔