کورونا کے یومیہ کیسز میں مسلسل اضافہ، ساڑھے 18 ہزار سے زائد نئے فعال کیسز

ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ - 19) کے ایکٹیو کیسز میں پھر سے تیزی آئی ہے، جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کے درمیان ایکٹیو کیسز میں اضافہ جاری ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ - 19) کے ایکٹیو کیسز میں پھر سے تیزی آئی ہے ، جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کے درمیان ایکٹیو کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

لگاتار تین دن تک کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 100 سے کم ریکارڈ کی گئی تھی لیکن آخری تین دن کے دوران ہلاک ہونے والے کورونا مریضوں کی اوسط 100 سے اوپر تھی۔ جمعہ کے روز یہ تعداد 113 درج کی گئی اور ہفتے کے روز 108 افراد کی موت ہوگئی ، جبکہ آج صبح مجموعی طور پر 100 مریض فوت ہوئے ہیں۔

اسی مدت کے دوران شفایابی حاصل کرنے مریضوں کی تعداد نسبتاکم رہی جس سے ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی عرصے کے دوران صحت مند مریضوں کی تعداد کم رہنے سے ایکٹیو کیسز میں 4،219 عدد کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا اب تک ملک میں دو کروڑ نو لاکھ 22 ہزار لوگوں کواینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔


اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 18،711 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 07 ہزار 911 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14،392 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1،08،68،520 ہوچکی ہے۔

ایکٹیو کیسز کی تعداد 4،000 سے زیادہ بڑھ کر مجموعی تعداد 1،84،523 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 108سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1،57،756 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 96.95 ، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.65 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.4 فیصد ہے۔


کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں ریاست مہاراشٹر سرفہرست ہے اور اس ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ تعداد 4،060 سے زیادہ اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 94،115 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 6،080 مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 20،62،031 تک پہنچ چکی ہے ، جبکہ 47 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 52440 ہوچکی ہے۔ ریاست میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کے باوجود ایکٹیو کیسزمیں اضافہ باعث تشویش باعث ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔