مہاراشٹر میں کورونا کے 640 نئے معاملے درج

ریاست میں بازیابی کی شرح 98.11 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ اس وقت تقریباً 4,050 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 640 نئے کیسز اور پانچ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ریاست میں کورونا کے مجموعی کیسوں کی تعداد بڑھ کراب 81,17,024 ہے جبکہ اموات کی تعداد 1,48,319 تک پہنچ گئی۔ مجموعی طور پر 801 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 79,64,650 تک پہنچ گئی۔

ریاست میں بازیابی کی شرح 98.11 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ اس وقت تقریباً 4,050 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بلیٹن کے مطابق مراٹھواڑہ خطہ میں 52 مثبت مریض پائے گئے ہیں جن میں ضلع عثمان آباد میں (19)، اورنگ آباد (15 )، لاتور میں (14)، جالنا، بیڈ، ہنگولی اور پربھنی اضلاع میں ایک ایک کیس پایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */