ہندوستان میں کورونا کے 62480 نئے معاملے، ایکٹیو کیسز کی تعداد 73 دنوں میں سب سے کم

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی رفتار میں گراوٹ اور وائرس کے نئے کیسز سے زیادہ شفایاب ہونے والےمریضوں کی تعداد میں اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں لگاتار گراوٹ آ رہی ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی رفتار میں گراوٹ اور وائرس کے نئے کیسز سے زیادہ شفایاب ہونے والےمریضوں کی تعداد میں اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں لگاتار گراوٹ آ رہی ہے اور اب 73 دن بعد یہ تعداد آٹھ لاکھ رہ گئی ہے۔ دریں اثنا جمعرات کو 32 لاکھ 59 ہزار 3 افراد کو کورونا ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک 26 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار 399 ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62480 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد29762793 ہوگئی ہے۔ اس دوران 88 ہزار 977 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک دو کروڑ 85 لاکھ 80 ہزار 647 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 28 ہزار 84 سے گھٹ کر اس کی مجموعی تعداد سات لاکھ 98 ہزار 656 رہ گئی ہے۔ یہ گزشتہ 73 دنوں میں ملک میں کم سے کم ایکٹیو کیسز ہیں۔


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1587 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس وبا کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 83 ہزار 490 ہوچکی ہے۔ ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘کے ایکٹیو کیسزکی شرح گھٹ کر 2.68 فیصد ،شفایابی کی شرح 96.03 فیصد اور اموات کی شرح 1.29 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 3304 کے اضافہ سے مجموعی تعداد 143048 ہوگئی۔ دریں اثناریاست میں 5890 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5685636 ہوگئی ہے جبکہ مزید 636 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 116026 ہوگئی ہے۔


جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 1233 سے گھٹ کر اب مجموعی تعداد 108993 رہ گئی ہے اور 13634 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 2653207 ہوگئی ہے جبکہ مزید 88 اموات کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11743 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔