ہندوستان میں کورونا کے 41100 نئے معاملے، کیسز کی مجموعی تعداد 88 لاکھ سے تجاوز

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 41100 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا کو شکست دینے کی شرح بڑھ کر 93.09 فیصد ہو گئی ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 41100 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 88.14 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ دریں اثنا، اس وبا کو شکست دینے کی شرح بڑھ کر 93.09 فیصد ہو گئی ہے۔

اتوار کے روز کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں پچھلے تین دنوں کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی۔ خیال رہے کہ ہفتہ کے 44684، جمعہ کو 44878، جمعرات کو 47905، بدھ کے روز 44281 اور منگل کو 38074 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ اسی کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے فعال کیسز تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور اب ان کی تعداد 49216 ہو گئی ہے۔


مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 41100 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 88.14 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس دوران 1503 فعال معاملے کم ہوئے۔ اس عرصے کے دوران 42156 افراد صحتمند ہو گئے، جس کی وجہ سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 82.05 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران، مزید 447 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،29،635 ہوگئی ہے۔

ملک میں صحت مند افراد کی شرح 93.09 ہوگئی ہے، اموات کی شرح کم ہوکر 1.47 ہوگئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی شرح 5.43 فیصد پر آگئی ہے۔

کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1425 معاملے بڑھ کر 86،470 ہو گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 105 مریضوں کی موت کے سبب ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 45،914 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 16.12 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔