کورونا وائرس کا قہر: 24 گھنٹوں میں 3780 افراد فوت، 3.82 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز 827 بڑھے ہیں اور ان کی تعداد 90,419 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 17,752 افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ 11,24,771 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ تین دنوں سے کورونا کیسز میں گراوٹ کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.38 لاکھ مریضوں کے صحتیاب ہونے سے شفایابی کی شرح میں اضافہ اور ایکٹو کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے۔ اس دوران منگل کے روز 14 لاکھ 84 ہزار 989 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 04 لاکھ 94 ہزار 188 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ یکم اپریل کو کورونا کے چار لاکھ 01 ہزار 933 کیسزدرج کیے گئے تھے، جو دنیا بھر میں یومیہ کیسز میں سب سے زیادہ تھے۔ اس کے بعد یومیہ کیسز میں جزوی کمی کے ساتھ 2 اپریل کو یومیہ 3.92 لاکھ ، 3 اپریل کو 3.68 لاکھ اور 4 اپریل کو 3.57 لاکھ کیسز سامنے آئے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,82,315 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 06 لاکھ 65 ہزار 148 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 34,87,229 ہوگئی ہے۔ وہیں ریکارڈ 3,38,439مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ 731 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 3780 مریضوں کی موت ہونےسے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2,26,188 ہوگئی ہے۔


ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.03 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 16.87 فیصد پر آگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.09 فیصد رہ گئی ہے۔ مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 14,945 کم ہو کر 6,44,068 ہوگئے۔ اس دوران ریاست میں مزید 65,934 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 41,07,092 ہوگئی ہے۔ وہیں 891 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 71,742 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں ایکٹو کیسز 10,985 بڑھ کر 3,57,125 ہوگئے اور 26,148 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 13,39,257 ہوگئی ہے جبکہ مزید57 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 5507 ہوگئی۔ کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 16,629 بڑھے ہیں اور ان کی تعداد 4,64,383 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16,538 ہوگئی ہے اور اب تک 12,10,013 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔


قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز 827 بڑھے ہیں ، اور ان کی تعداد 90,419 ہوگئی ہے ۔ اس وبا سے اب تک 17,752 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 11,24,771 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 1816 کم ہو کر 77,704 ہو گئے ہیں جبکہ 2527 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ وہیں3,89,491 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز7745 بڑھ کر 1,59,597 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 10,16,182 ہوگئی ہے جبکہ 8289 افراد کی اس وباسے مو ت ہو گئی ہے ۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 1,25,230 ہوگئی ہے اور اب تک 14,612 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 11,09,450 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 13,264 کم ہوئے ہیں اور اب یہ تعداد 2,72,568 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 13,798مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور 10,81,817 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کےا یکٹو کیسز 3482 بڑھ کر 1,24,459 ہوچکے ہیں اور 6,53,542 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وہیں مزید 210 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9485 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز 889 بڑھ کر 86,639 ہو گئے ہیں اور اب تک 5,20,024 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ وہیں6003 افراد کی اس وباسے موت ہوئی ہے۔


پنجاب میں ایکٹو کیسز 1226 بڑھ کر61,935 ہو گئےہیں اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3,27,976 ہوگئی ہے۔ وہیں 9645 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 798 بڑھ کر 1,48,297 ہوچکے ہیں اور اب تک 7779 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں 4,64,396 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں ایکٹو کیسز 4108 بڑھ کر 1,08,830 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 4779 افراد کی مو ت ہوئی ہے اور اب تک 4,29,950 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */