کورونا وائرس: تیس ہزار سے زائد نئے معاملے، 431 ہلاکتیں

اسی دوران 38303 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار 474 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 8164 سے گھٹ کر تین لاکھ 42 ہزار 923 رہ گئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.64 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ فعال کیسز کی شرح اب ایک فیصد پر آ گئی ہے۔ بدھ کو ملک میں 64 لاکھ 51 ہزار 423 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 76 کروڑ 57 لاکھ 17 ہزار 137 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30570 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 47 ہزار 325 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 38303 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار 474 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 8164 سے گھٹ کر تین لاکھ 42 ہزار 923 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 431 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 443928 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح اب 1.03 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔


ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے، حالانکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 8115 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 191313 رہ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 25588 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4209746 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 208 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 22987 ہوگئی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 52583 پر آ گئے ہیں جبکہ 56 مزید مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 138277 ہو گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 4364 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 6317070 ہو گئی ہے۔

قومی دارالحکومت میں ایکٹیو کیسز میں چار عدد کا اضافہ ہوا ہے اور اب ان کی تعداد بڑھ کر 404 ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1412858 ہوگئی ہے۔ اب تک قومی راجدھانی میں 25083 کورونا مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 138 بڑھ کر 15920 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید آٹھ مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37537 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2910626 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */