ملک میں کورونا کی صورت حال بے قابو، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 96551 نئے کیسز، اب تک 76271 اموات

راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 70880 مریض شفایاب ہوگئے ہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور کیسز کی کل کل تعداد 45 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 96 ہزار سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، یہ ایک دن میں کورونا کے مریضوں میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔ جمعہ کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ اموات بھی واقع ہوئیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 96551 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر 4562414 ہو گئی ہے۔ اس دوران 1209 مریض فوت ہو گئے۔ نیز، اب تک اس وائرس کی وجہ سے 76271 افراد اپنی زندگی کی جان چلی گئی ہے۔


راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70880 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 3542663 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 77.64 فیصد ہے۔ فعال مریض 20.67 فیصد ہیں۔ اموات کی شرح 1.67 فیصد ہے جبکہ مثبتیت کی شرح 8.29 فیصد ہے۔ اس وقت ملک میں 943480 کیسز فعال ہیں۔

کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی جانچ کی رفتار میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 1163542 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 54097975 نمونوں کو ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ وزارت صحت کی پریس کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان میں ایک ہفتہ میں روزانہ 10 لاکھ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اور اس ٹیسٹنگ کے معاملہ میں صرف ایک ملک ہم سے آگے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Sep 2020, 11:35 AM
/* */