کورونا کے 30 ہزار نئے معاملوں کے ساتھ ہندوستان میں نیا ریکارڈ قائم، 24.3 ہزار اموات

جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 582 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 24،309 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: مہلک کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں اضافہ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 29 ہزار سے زیادہ نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.36 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اسی مدت کے دوران ہی 20 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29429 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 936181 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل مسلسل تین دن تک 28 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 582 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 24309 ہوگئی ہے۔

تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان راحت دینے والی بات یہ ہے کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20572 سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس کے بعد شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 592032 ہوگئی۔ ملک میں فی الحال کورونا کے 319840 فعال کیسز ہیں۔


ملک میں کورونا وائرس سے سب سے متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6741 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 267665 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 213 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد10695 ہوگئی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں اب تک 149007 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔