مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری، 24 گھنٹے میں 278 مریضوں کی موت

دہلی میں جہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں 17282 نئے کیسز سامنے آئے اور 104 لوگوں کی موت ہوئی، وہیں گجرات میں 7410 کیسز سامنے آئے اور 74 مریضوں کی موت واقع ہوئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 58 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مزید 278 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ قابل تشویش یہ ہے کہ فعال کیسز 6.12 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ریاست میں نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے فعال کیسز میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس دوران فعال کیسز کی تعداد میں 19028 کا مزید اضافہ ہونے سے بدھ کو بڑھ کر یہ 612070 تک پہنچ گئی جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

ریاست میں اس دوران کورونا کے سب سے زیادہ (پورے ملک میں) 58952 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 35 لاکھ سے زائد 3578160 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے منگل کو 60212 نئے کیسزسامنے آئے تھے۔ جہاں تک دوسری ریاستوں میں کورونا قہر کی بات ہے، دہلی اور گجرات کے حالات بھی انتہائی فکر انگیز ہیں۔ دہلی میں جہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں 17282 نئے کیسز سامنے آئے اور 104 لوگوں کی موت ہوئی، وہیں گجرات میں 7410 کیسز سامنے آئے اور 74 مریضوں کی موت واقع ہوئی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */