کورونا: مدھیہ پردیش میں نویں موت، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 155 ہوئی

سرکاری معلومات کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 155 ہوچکی ہے۔ صرف اندور میں کورونا کے 112 مثبت مریض پائے گئے ہیں، جس میں پانچ کی موت ہوگئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں آج ایک کورونا سے متاثرہ مریض کی موت ہو جانے سے، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر9 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں اب مریضوں کی تعداد 155 ہو گئی ہے۔ جس میں اندور کے 122 افراد بھی شامل ہیں۔

سرکاری معلومات کے مطابق صبح کے وقت چھندواڑہ میں ایک متاثرہ مریض نے دم توڑ دیا۔ یہاں یہ پہلی موت ہے اور ریاست میں نویں۔ وہیں ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، جو بڑھ کر 155 ہوچکی ہے۔ ابھی تک اندور میں 112 کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں، جس میں پانچ کی موت ہوگئی ہے۔ بھوپال میں اب تک 09 مریض سامنے آئے ہیں۔


کل مرینہ میں 10 نئے مریض ملنے کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔ اس کے علاوہ، چھندواڑہ میں بھی ایک مثبت پائے جانے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ چھندواڑہ میں جو دوسرا مریض ملا ہے وہ پہلے مریض کا والد بتایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ اجین میں اب تک7 مریض ملے ہیں، جن میں دو کی موت ہوگئی ہے۔ جبل پور میں اب تک 8 کورونا مریض مل چکے ہیں۔ یہاں گزشتہ چند دنوں سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ گوالیار اور شیوپوری میں اب تک دو-دو مریض پائے گئے ہیں۔ کھرگون میں ایک کورونا مریض ملا تھا، جس کی موت کے بعد ان کی رپورٹ مثبت تھی۔


ریاستی حکومت کی طرف سے کرونا کے موجودہ بحران سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان جائزہ میٹنگ کر کے اس پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ریاست کے چیف سکریٹری کی طرف سبھی کلکٹروں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ضروری ہدایات دی جا رہی ہیں۔ وہیں لاک ڈاؤن کا بھی ریاست کے تمام 52 اضلاع میں سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔