یوپی میں مہلک ہو رہا کورونا! رواں سال پہلی مرتبہ ایک دن میں 5 لوگوں کی موت، 840 نئے کیسز کی تصدیق

یوپی میں کورونا کے 840 نئے کیسز درج ہونے کے بعد ریاست میں فعال معاملوں کی تعداد 4478 تک پہنچ گئی۔ اس وقت ریاست کے 74 اضلاع میں کووڈ کے ایکٹو کیسز ہیں

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش میں کورونا سے پانچ نئی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ غازی آباد، جونپور، سلطان پور، غازی پور اور چندولی سے اموات کی اطلاع ملی ہے۔ اس سال یہ پہلا موقع ہے جب ریاست میں ایک ہی دن میں کورونا سے اتنی زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ آخری بار ریاست میں 10 مہینے پہلے ایک دن میں 5 یا اس سے زیادہ اموات ہوئی تھیں۔

اس دوران ریاست میں کورونا کے 840 نئے کیسز بھی ریکارڈ کیے گئے۔ اس کے ساتھ جمعرات کو اتر پردیش میں فعال کوویڈ کیسز کی تعداد 4478 تک پہنچ گئی۔ اس وقت ریاست کے 74 اضلاع میں کورونا کے ایکٹو کیسز ہیں۔ مہوبہ واحد ضلع ہے جہاں ایک بھی فعال کورونا کیس نہیں ہے۔


گوتم بدھ نگر میں جمعرات کو کووڈ کے 110 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور وہاں فعال مریضوں کی تعداد 705 تک پہنچ گئی۔ اسی طرح غازی آباد میں کووڈ کے 82 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ میرٹھ میں بھی 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لکھنؤ میں مزید 165 لوگوں کو کورونا پازیٹو پایا گیا۔ بین الاقوامی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل ابھیشیک شکلا نے کہا کہ تہواروں اور خاندانی اجتماعات کے دوران، علامات والے افراد کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ تنہائی میں رہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */