کورونا کا اثر: لکھنؤ میں ماسک نہیں تو دوائی نہیں

لکھنؤ کیمسٹ ایسوسی ایشن نے میٹنگ کے بعد اعلان کیا کہ ماسک نہ لگانے والوں کو دوائیں نہیں دی جائیں گی۔ یہ اصول جمعرات سے نافذ ہوگیا ہے۔ میٹنگ میں تھوک اور خردہ کاروباری دونوں شریک تھے۔

لکھنؤ میں کورونا کی ٹیکہ کاری / یو این آئی
لکھنؤ میں کورونا کی ٹیکہ کاری / یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: عالمی وبا کورونا وائرس کے دوبارہ بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ماسک نہ لگانا مہنگا پڑے گا۔ ماسک نہ لگانے والوں کو میڈیکل اسٹور پر دوائیں نہیں دی جائیں گی۔ وہیں چار باغ اسٹیشن پر بغیر ماسک والوں سے ریلوے انتظامیہ 100روپئے بطور جرمانہ وصول کرے گا۔

لکھنؤ کیمسٹ ایسوسی ایشن نے بدھ کو میٹنگ کے بعد اعلان کیا کہ ماسک نہ لگانے والوں کو دوائیں نہیں دی جائیں گی۔ یہ اصول جمعرات سے نافذ ہوگیا ہے۔ میٹنگ میں تھوک اور خردہ کاروباری دونوں شریک تھے۔


ایسوسی ایشن سربراہ گری راج رستوگی نے کہا کہ ہولی کے سلسلے میں بازار میں بھیڑ بڑھ گئی ہے۔ وہیں کورونا کے معاملوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے اب بغیر ماسک لگائے کسی بھی شخص کے ساتھ کاروبار نہیں کیا جائے گا۔ یہ اصول خردہ و تھوک دونوں بازاروں پر نافذ ہوگا۔

راجدھانی میں میڈیکل اسٹور کی کافی دوکانیں ہیں۔ ان پر روزانہ تقریباً 25 ہزار لوگ دوا خریدتے ہیں۔ ان میں لکھنؤ کے دور دراز کے علاقے کے ساتھ دیگر ضلع کے کاروباری بھی ہوتے ہیں۔ ان دکانوں پر روزانہ کروڑوں روپئے کا کاروبار ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔