کورونا بحران: ہندوستان میں فعال مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے کم، 373 مریض فوت

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 28204 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 98 ہزار 158 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں اس مہینے میں پہلی بار کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) وبا کے فعال مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے نیچے آ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28204 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پیر کے روز ملک میں 54 لاکھ 91 ہزار 647 افراد کو کورونا کے خلاف ویکسین دی گئی اور اب تک 51 کروڑ 45 لاکھ 268 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 28204 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 98 ہزار 158 ہو گئی ہے۔ اس دوران 41 ہزار 511 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 11 لاکھ 80 ہزار 968 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3680 کم ہو کر تین لاکھ 88 ہزار 508 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 373 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 28 ہزار 682 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.21 فیصد، صحت یابی کی شرح 97.45 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔


پچھلے مہینے 27 اور 28 جولائی کو ملک میں فعال مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے نیچے پہنچی تھی۔ مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 3131 کم ہوکر 71813 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، ریاست میں 7568 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6151956 ہوگئی ہے، جبکہ 68 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 134064 ہوگئی ہے۔ کیرالا میں اس دوران فعال کیسز 7060 کم ہو کر 1700031 ہو گئے ہیں اور 20004 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3377691 ہو گئی ہے، جبکہ 105 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 17852 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 614 کم ہو کر 23342 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 24 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 36817 ہو گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 2859552 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ تملناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 20 بڑھ کر 20427 ہو گئی ہے اور مزید 23 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 34340 ہو گئی ہے۔ وہیں 2522470 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں آندھرا پردیش میں فعال کیسز 19549 ہوچکے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1950623 ہو گئی ہے جبکہ 13549 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 173 سے کم ہوکر 10312 پر آگئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے کل 18240 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1505808 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔


تلنگانہ میں فعال کیسز 8242 ہیں جبکہ اب تک 3828 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 637789 افراد اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال کیسز 21 سے 1700 تک کم ہوئے ہیں۔ اس دوران 988004 افراد کورونا سے ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13540 ہے۔ پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 441 تک کم ہو کر 15 ہو گئی ہے اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 582753 ہو گئی ہے جبکہ 16320 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ گجرات میں دو فعال کیسز بڑھ کر 209 209 رہ گئے ہیں اور اب تک 814778 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 10077 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔