کورونا بحران: جنیوا میں مجوزہ ڈبلیو ٹی او وزراء کی کانفرنس ملتوی

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اینابیل گنزالیز نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر 12ویں وزارتی کانفرنس کو ملتوی کر دیا گیا ہے

تصویر بشکریہ ٹی آر ٹی ورلڈ
تصویر بشکریہ ٹی آر ٹی ورلڈ
user

یو این آئی

جنیوا: ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اینابیل گنزالیز نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر 12ویں وزارتی کانفرنس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

گنزالیز نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا کہ “12ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ڈبلیو ٹی او جنرل کونسل کے صدر کاسٹیلو ڈیسیو، ڈی جی نویلا اور کل وقتی اراکین کے مشورے سے کیا گیا ہے۔ صحت اور غیر جانبداری کے لحاظ سے یہ درست فیصلہ ہے۔ کام جاری رہنا چاہیے۔" ڈبلیو ٹی او میں برطانیہ کے مستقل نمائندے سائمن مینلی نے تنظیم کے فیصلے پر تائید کا اظہار کیا۔


مینلی نے ٹویٹ کیا کہ "ڈبلیو ٹی او کے نائب صدر نویلا نے صحت کی صورتحال اور تمام نمائندوں کےشرکت نہ کرنے کی وجہ سے 12ویں وزارتی کانفرنس کو اگلے ہفتے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ درست ہے۔ ہم WTO کی حمایت میں کھڑے ہیں اور 12ویں وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے منتظر ہیں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */