کورونا کے بحران میں شدت! 3 دنوں سے لگاتار 2 لاکھ سے زائد نئے کیسز، 24 گھنٹوں میں 1341 اموات

ہندوستان میں لگاتار تیسرے دن دو لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 34 ہزار 692 نئے کیسز کی تشخیص کی گئی، جبکہ 1341 افراد کی جان چلی گئی

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور لگاتار تیسرے دن 2 لاکھ سے زیادہ کیسز کی تصدیق کی گئی۔ جبکہ اس اثنا میں 1341 لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3004544 افراد کو ویکسین دی گئی، اب تک 119937641 افراد کی ٹیکہ کاری مکمل ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک کو بری طرح اپنی زد میں لے لیا ہے۔ وائرس کی کئی اقسام اور پھیلنے کی انتہائی تیز رفتار کی وجہ سے اس لہر کو خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز مرکزی وزارت صحت نے اطلاع دی کہ ملک میں سارس سی او وی-2 کی اقسام سے اتب تک 1189 نمونوں کے انفیکشن پائے گئے ہیں، جبکہ 79 نمونے جنوبی افریقی قسم سے اور ایک نمونا برازیل کی قسم سے مماثلت رکھتا ہے۔


دہلی اور مہاراشٹر ملک میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ دہلی نے نئے کیسز کی تعداد کے تمام ریکارڈ منہدم کر دئے ہیں۔ جمعہ کی شام تک ایک دن میں 19400 سے زیادہ معاملوں کا انکشاف ہوا۔ وہیں مہاراشٹر بھر میں 63000 سے زیادہ معاملہ درج کئے گئے، دونوں شہروں میں یہ تعداد بلندترین ہے۔

ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا پر قابو پانے کے لئے کئی احتیاطی اقدام لئے گئے ہیں، جن میں سے نائٹ کرفیو، ویک اینڈ کرفیو، منی لاک ڈاؤن سے لے کر مکمل لاک ڈاؤن تک شامل ہیں۔ دہلی، مہاراشٹر، راجستھان جیسی ریاستوں میں نائٹ کرفیو کے ساتھ ساتھ ویک اینڈ کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 17 Apr 2021, 10:13 AM