کورونا بحران: انڈیگو ائیرلائنس نے لیا 10 فیصد ملازمین برخاست کرنے کا فیصلہ

انڈیگو کا کہنا ہے کہ ایئر لائنس کمپنی کی مالی حالت بگڑتی جا رہی ہے، اس لیے مجبوراً 10 فیصد ملازمین کو ملازمت سے نکالنا ہوگا۔ ان میں کیبن کے عملہ، پائلٹ اور دیگر تمام زمروں کے اہلکار شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان کی سب سے بڑی ایئر لائن کمپنی انڈیگو نے شدید مالی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے 10 فیصد ملازمین کو برخاست کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے پیر کے روز کہا کہ اس سال مئی کے بعد سے اس نے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور انہیں بغیر تنخواہ کے چھٹی پر بھیجنے کی تدبیریں بھی اپنائی ہیں۔ اس کے باوجود ایئر لائنس کمپنی کی مالی حالت بگڑتی جا رہی ہے۔ اس لیے مجبوری میں اسے 10 فیصد ملازمین کو ملازمت سے نکالنا ہوگا۔ ان میں کیبن کے عملہ، پائلٹ اور دیگر تمام زمروں کے اہلکار شامل ہیں۔

انڈیگو ائیرلائنس کمپنی کا کہنا ہے کہ برخاست کیے جانے والے ملازمین کو نوٹس کی مدت کی تنخواہ اور امدادی رقم دی جائے گی۔ دونوں کو ملا کر یہ رقم کم از کم تین مہینے کی تنخواہ کے برابر ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے کئی سیکٹر میں ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں اور ہوائی خدمات سیکٹر میں بھی اس کا اثر بہت زیادہ دیکھنے کو ملا ہے۔ کئی ائیرلائنس کمپنیوں نے مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے ملازمین میں چھنٹنی کا عمل انجام دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔