ہندوستان میں کورونا کا بحران جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1200 سے زائد اموات

ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے لیکن اموات کی تعداد میں پھر اضافہ درج کیا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس سے 1200 سے زیادہ افراد فوت ہو گئے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس سے 1200 سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دریں اثنا جمعہ کو 30 لاکھ 55 ہزار 802 لوگوں کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 37 کروڑ 20 لاکھ 47 ہزار 24 افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42،766 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سات لاکھ 95 ہزار 716 ہوگئی ہے۔ اس دوران 44 ہزار 254 مریضوں کی بازیابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد دو کروڑ 99 لاکھ 32 ہزار 538 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 3694 سے گھٹ کر 4 لاکھ 55 ہزار 33 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 1،206 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ سات ہزار 145 ہوگئی ہے۔


ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 1.48 فیصد، بازیابی کی شرح بڑھ کر 97.20 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2204 فعال معاملات کم ہونے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 115494 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 104 مریضوں کی بازیابی کے بعد کورونا کو مات دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5900440 ہوگئی ہے جبکہ 738 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 125034 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں اس دوران 2979 اضافہ کے ساتھ فعال معاملات کی تعداد 113595 ہوگئی ہے۔وہیں 10454 مریضوں کی بازیابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2911054 ہوگئی جبکہ 130 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی تعداد 14380 ہوگئی ہے۔

کرناٹک میں 823 فعال کیسز کم ہو کر 37929 رہ گئے اور مزید 68 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 35731 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2793498 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔


تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 441 کم ہوکر 33224 ہوگئی وہیں 69 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 33322 ہوگئی ہےجبکہ 2446552 مریض انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں 30،300 فعال معاملات ہیں۔ یہاں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 1873993 ہوچکی ہے جبکہ 12960 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے فعال واقعات 453 کم ہوکر 15690 رہ گئے جبکہ اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 17886 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہاں اب تک 1476632 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

تلنگانہ میں 264 کیسز کم ہوکر 10942 فعال معاملات رہ گئے ہیں، جبکہ اب تک 3720 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 615852 افراد اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے 79 فعال کیسز بڑھ کر 4993 ہوگئے ہیں۔ وہیں 978961 افراد کورونا سے ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ مزید 3 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی تعداد 13472 ہوگئی ہے۔


پنجاب میں 118 فعال کیسز گھٹ کر 1809 پر آگئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 579370 ہوگئی ہے جبکہ 16168 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

گجرات میں فعال معاملات میں141 کم ہو کر 1356 رہ گئے۔ یہاں اب تک 10073 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 812718 مریض انفیکشن سے بازیاب ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */