کورونا بحران: سونیا اور راہل کے بعد ملکارجن کھڑگے نے بھی لکھا پی ایم مودی کو خط

وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں تجاویز پیش کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے سب سے پہلے ایک کل جماعتی میٹنگ طلب کی جانی چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی کے بعد اب پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف لیڈر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کورونا بحران سے نمٹنے کے لئے ایک آل جماعتی میٹنگ بلانے کی مانگ کی ہے۔ کھڑگے نے اتوار کے روز وزیر اعظم کے ساتھ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کو بھی خط لکھا ، ان کورونا پر قابو پانے کے لئے ان سے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے اور وباکے بحران سے نمٹنے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔

وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں تجاویز پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے سب سے پہلے ایک کل جماعتی میٹنگ طلب کی جانی چاہیے اور مرکزی بجٹ کے لئے جو 35 ہزار کروڑ روپئے کے فنڈ الاٹمنٹ کیا گیا ہے اس کا استعمال کرتے ہوئے سبھی شہریوں کا ویکسینیشن کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کا پروڈکشن بڑھانے کے لئے لازمی لائسنس انتظام سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئے اور ویکسین ، پی پی ای ، ایمبولینسز ، وینٹیلیٹرز ، آکسیجن اور سنیٹائزر کو جی ایس ٹی سے مستثنٰی کیا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی ، کورونا سے لڑائی میں استعمال ہونے والے آلات اور دیگر سبھی اشیاء کی فوری فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔


راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر نے چیئرمین کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے قائمہ کمیٹی کی ورچوئل میٹنگ طلب کرنے اور صحت اور خاندانی بہبود سے متعلق قائمہ کمیٹی کی 123 ویں رپورٹ کو نوٹس میں لینے کی درخوات کی ہے ، جس میں وبا سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ان تجاویز کو عملی جامہ پہناکر وبا سے نمٹا جاسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔