ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری، ایک دن میں 89 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

ہندوستان کورونا کے معاملوں میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے اور ہر روز کورونا کے تازہ معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا وبا کو لے کر حالات تشویشناک ہو تے جا رہے ہیں۔ ہندوستان میں ہر روز کورونا کے تازہ معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ 195 دن بعد پہلی مرتبہ 89 ہزار سے زیادہ کورونا کے نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کل 24 گھنٹو میں 89,129کورونا کے نئے معاملے سامنے آ ئے ہیں اور 714 لوگوں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔


کچھ ماہ پہلے ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں کمی آ رہی تھی لیکن اب اچانک کیس بڑھتے جا رہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔

واضح رہے مہاراشٹر میں کورونا کے معاملے سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نئے معاملوں میں اضافہ کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور کئی مرتبہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لئے کہہ چکے ہیں ۔


ملک میں ٹیکہ کاری کی مہم بہت تیزی سے جاری ہے اور اب تک ملک بھر میں سات کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Apr 2021, 11:11 AM