کورونا کے معاملوں میں مسلسل کمی، 24 گھنٹوں میں 1.07 لاکھ مریضوں کی تصدیق، 865 افراد کی موت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، جوکہ کل کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہیں۔ ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 865 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، یہ تعداد کل کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 865 افراد کی موت ہو گئی، جس سے کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 01 ہزار 979 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو ملک میں کورونا کے ایک لاکھ 7 ہزار 474 نئے کیسز درج کئے گئے۔

ہفتہ کے روز کیرالہ ان ریاستوں میں سرفہرست رہی جہاں کورونا کے سب سے زیادہ نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 ہزار 538 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ اس کے بعد کرناٹک میں تقریباً 12 ہزار، مہاراشٹر میں 11 ہزار 394، تمل ناڈو میں 7 ہزار 524 اور راجستھان میں 5 ہزار 602 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔


اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں پائے جانے والے کل نئے کورونا کیسز میں سے 65.19 فیصد ان 5 ریاستوں سے آئے ہیں، جن میں اکیلے کیرالہ نئے کیسز کے 31.21 فیصد کے لیے ذمہ دار ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایاب ہونے کی شرح اب 95.91 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 13 ہزار 246 مریض شفایاب ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں شفا یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 4 لاکھ 61 ہزار 148 ہو گئی۔

ملک میں اب کورونا کے 12 لاکھ 25 ہزار 011 ایکٹیو کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز میں ایک لاکھ 6 ہزار 637 کی کمی واقع ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔