امریکہ، برازیل، روس کے بعد ہندوستان میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا معاملات

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق 23 مائی کی صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کے کل 125101 معاملات تھے جو آج صبح بڑھ کر 173763 ہو گئے ہیں۔ اس طرح ایک ہفتے میں 48662 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: امریکہ، برازیل اور روس کے بعد ہندوستان میں کووڈ ۔19 کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں کووڈ۔ 19 کے روزانہ اوسطاً 6952 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق 23 مائی کی صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کے کل 125101 معاملات تھے جو آج صبح بڑھ کر 173763 ہو گئے ہیں۔ اس طرح ایک ہفتے میں 48662 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7964 مریضوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہندوستان سے زیادہ تیزی سے صرف امریکہ برازیل اور روس میں ہی اس انفیکشن کے معاملات سامنے آرہے ہیں۔ جہاں امریکہ میں نئے کیسز کی تعداد کم ہونی شروع ہوگئی ہے وہیں برازیل اورہندوستان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ روس میں اس انفکشن میں اضافہ کی رفتار تقریباً مستحکم ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعداد و شمارکے مطابق امریکہ میں روزانہ 21439 کی اوسط سے گزشتہ ہفتہ 150072 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ایک ہفتہ کے دوران برازیل میں 17177 کی اوسط سے 120242 نئے معاملات اور روس میں 8739 کی اوسط سے 61175 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔