دنیا میں کورونا سے 9.30 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ-19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 9.30 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 19.92 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں

دنیا میں کورونا / تصویر آئی اے این ایس
دنیا میں کورونا / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ-19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 9.30 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 19.92 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا کے 191 ممالک میں نو کروڑ30 لاکھ 51 ہزار 654 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور19 لاکھ 91 ہزار 997 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے سب سے زائد متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کر 2.33 کروڑ ہوگئی ہے ، جبکہ 3.88 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 62 ہزار 738 ہو گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،51،918 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 83.24 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 2.07 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 34.59 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 63،016 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں 32.69 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 86،163 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں تقریبا 29.10 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 69،452 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس سےاب تک 23.65 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 23،495 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


اٹلی میں اب تک 23.36 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 80،848 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک تقریبا 22.12 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 53،079 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جرمنی میں 20.04 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 44،672 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 18.49 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 47،491 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ ارجنٹینا میں کووڈ ۔19 سے 17.70 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 45،125 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ میکسیکو میں 15.72 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور تقریباََ 1.38 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا کے 14.14 کیسز سامنے آئے ہیں اور 32،456 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ایران میں اب تک تقریباََ 13.12 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 56،538 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں تقریباََ12.97 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 35،552 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں اس وائرس سے 11.75 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 21،300 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پیرو میں اب تک 10.40 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 38،399 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

نیدرلینڈ میں کورونا سے 9.08 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12،875 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 8.69 لاکھ ہوگئی ہے اورہلاک شدگان کی تعداد 25،246 ہوگئی ہے۔


جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 8.66 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 13،856 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کینیڈا میں اب تک 6.99 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ 17،559 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رومانیہ میں تقریباََ6.85 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 17،035 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ بیلجیئم میں تقریباََ 6.70 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 20،294 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ چلی میں 6.56 لاکھ افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 17،294 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

عراق میں متاثرہ افراد کی تعداد 6.06 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد 12،922 ہوگئی ہے ۔ اسرائیل میں اس وبا سے 5.30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3،870 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 7849 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔کورونا وائرس سے اب تک ایکواڈور میں 14،246 ، بولیویا میں 9530 ، مصر میں 8421 ، گوئٹے مالا میں 5151 اور چین میں 4،796 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سویڈن میں 5.12 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 9،834 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پرتگال میں کورونا سے 5.17 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8384 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اب تک 5.12 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10،863 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ فلپائن میں 4.94 لاکھ افراد متاثرہو گئے ہیں اور 9739 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


سوئٹزرلینڈ میں اس وبا سے تقریبا 4.93 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8586 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مراکش میں اس وبائی مرض سے 4.56 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7884 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آسٹریا میں کورونا سے 3.89 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 6921 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا سے 3.64 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6310 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔