کانگریس لکھیم پور واقعہ کو ایوان میں اٹھائے گی: اجے کمار للو

اجے کمار للو نے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں پیش آئے اس شرمناک واقعہ کی صورتحال جاننے کے لئے سابق رکن اسمبلی ظفر علی نقوی اور ضلع صدر نے متاثر کنبے کے افراد خانہ سے ملاقات کی ہے۔

لکھیم پور: متاثرہ خاندان سے ملاقات کرتے اجے کمار للو و دیگر
لکھیم پور: متاثرہ خاندان سے ملاقات کرتے اجے کمار للو و دیگر
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے کہا کہ لکھیم پور میں معصوم بچی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کے واقعہ سے انسانیت شرمندہ ہوئی ہے۔ ان کی پارٹی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ایوان میں اس معاملے کو اٹھائے گی۔ اجے کمار للو نے کہا کہ لکھیم پور کے واقعہ نے پوری ریاست کو شرمسار کیا ہے۔ خواتین انصاف نہ ملنے اور در بدر بھٹکنے کے بعد خود سوزی کرنے کو مجبور ہیں۔ ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم اور تشدد کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ یوگی حکومت نے جھوٹے اورغلط حقائق پیش کرنے کے لئے 11 افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

لکھیم پور: متاثرہ خاندان سے ملاقات کرتے اجے کمار للو و دیگر
لکھیم پور: متاثرہ خاندان سے ملاقات کرتے اجے کمار للو و دیگر

اجے کمار للو نے کہا کہ لکھیم پور میں معصوم لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل اس کی تازہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں پیش آئے اس شرمناک واقعہ کی صورتحال جاننے کے لئے سابق رکن اسمبلی ظفر علی نقوی اور ضلع صدر نے متاثر کنبے کے افراد خانہ سے ملاقات کی ہے۔ کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم سمیت لکھیم پور کے واقعہ کو پر زور طریقے سے پارٹی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ایوان میں اٹھائے گی۔ انہوں نے سوال کیا کہ گورنر آنندی بین بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر خاموش کیوں ہیں۔

لکھیم پور: متاثرہ خاندان سے ملاقات کرتے اجے کمار للو و دیگر
لکھیم پور: متاثرہ خاندان سے ملاقات کرتے اجے کمار للو و دیگر

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔