بہار میں کانگریس 11 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑے گی: راٹھور

کانگریس کے قومی سکریٹری اور پارٹی کے بہار امور کے انچارج وریندر سنگھ راٹھور نے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس 11 پارلیمانی سیٹوں پر لوک سبھا انتخابات لڑے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سمستی پور: کانگریس کے قومی سکریٹری اور پارٹی کے بہار امور کے انچارج وریندر سنگھ راٹھور نے مہاگٹھبندھن کی اتحادی جماعتوں میں سیٹوں کے تعلق سے چل رہی بات چیت کے درمیان دعوی کیا کہ ریاست میں کانگریس 11 پارلیمانی سیٹوں پر لوک سبھا انتخابات لڑے گی۔
ویریندر راٹھوڑ نے پارٹی کی ملن تقریب میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہاگٹھبندھن کی اتحادی جماعتوں کے مابین سیٹوں کی تقسیم کے تعلق سے بات چیت پوری ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی مشترکہ طورپر مہاگٹھبندھن کی اتحادی جماعتوں کے درمیان سیٹوں کے بنٹوارے کے تعلق سے اعلان کیا جائے گا۔

کانگریس سکریٹری نے ہندستانی عوامی مورچہ (ہم) کے صدر جیتن رام مانجھی کے تعلق سے مہاگٹھبندھن میں تنازعہ کے سوال پر کہا کہ مہاگٹھبندھن مضبوط ہے اور مانجھی کے تعلق سے کوئی تنازعہ نہیں ہے۔

اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا ، کانگریس کے ریاستی کارگزار صدر شیام سندر سنگھ دھیرج اور رکن اسمبلی ڈاکٹر اشوک کمار سمیت دیگر لیڈر موجود تھے۔ ملن تقریب کے دوران لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر ہیرا سنگھ اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔