افغانستان مسئلہ پر کانگریس کا حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم

افغانستان سے متعلق کل جماعتی میٹنگ کے بعد کانگریس رہنما ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر خارجہ نے میٹنگ کے دوران تمام سوالات کے جوابات دیئے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ حکومت اسی سمت میں کام کرے گی۔

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس
ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، لہٰذا پارٹی اس مسئلے پر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی جانب سے یہاں افغانستان کے بارے میں منعقدہ کل جماعتی میٹنگ کے بعد راجیہ سبھا میں کانگریس کے رہنما ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر خارجہ نے میٹنگ کے دوران ان کے کئے گئے تمام سوالات کے جوابات دیئے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ حکومت اسی سمت میں کام کرے گی۔

https://twitter.com/ANI/status/1430827348413370371?s=20

ملکارجن کھڑگے نے بتایا کہ حکومت افغانستان کے حوالے سے ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور پوری اپوزیشن نے اجلاس میں حکومت کی اس پالیسی کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران یہ بھی کہا کہ ہمیں ملک اور عوام کے مفاد میں متحد ہو کر رہنا ہے اور ہم افغانستان معاملہ میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔