کانگریس نے کیا مہاراشٹر کو ’کورونا مکت‘ کرنے کا عزم: نانا پٹولے

نانا پٹولے نے کہا کہ ملک کے لیے کانگریس ہمیشہ صفِ اول میں رہی ہے۔ فی الوقت کووڈ بحران کے دور میں بھی عوام کی مدد کے لیے کانگریس کے کارکنان تعلقہ، ضلع اور وارڈ سطح پر عوام کی مدد کے لیے دوڑ رہے ہیں۔

نانا پٹولے، تصویر یو این آئی
نانا پٹولے، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: ریاست میں جاری کورونا کے قہر کی وجہ سے صورت حال انتہائی سنگین ہے۔ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اسپتالوں میں بیڈ دستیاب نہیں ہیں۔ آکسیجن، ریمیڈیسیور انجکشن کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریاستی حکومت اس صورت حال سے نبردآزما ہے، لیکن پارٹی کی سطح پر کانگریس نے مصیبت کی اس گھڑی میں لوگوں کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے دی ہے۔

جیوتی با پھلے کی یومِ پیدائش کے موقع پر آج مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاست گیر ’کوو ڈ ہیلپ اینڈ سپورٹ سینٹر‘ کا ورچوئیل افتتاح ریاستی صدر نانا پٹولے کے ہاتھوں ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناناپٹولے نے کہا کہ کورونا کی وبا نے ایک بڑا بحران پیدا کر دیا ہے۔ لوگوں کو طبی مدد کی انتہائی سخت ضرورت ہے۔ ایسے سنگین صورت حال میں کانگریس ہمیشہ عوام کی مدد کے لیے آگے آئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے کام کرنے میں کانگریس ہمیشہ صفِ اول میں رہی ہے۔ فی الوقت کووڈ بحران کے دور میں بھی عوام کی مدد کے لیے کانگریس کے کارکنان تعلقہ، ضلع اور وارڈ سطح پر عوام کی مدد کے لیے دوڑ رہے ہیں۔ ضلع کانگریس کے تمام دفاتر 24 گھنٹے لوگوں کی مدد کے لیے کھلے رہیں گے۔ ممبئی کے پارٹی دفتر تلک بھون میں ہیلپ سینٹر میں کنٹرول روم ہے۔ اس کنٹرول روم میں آنے والے فون کال کو ان کی ضرورت کے مطابق مقامی انتظامیہ کی مدد سے طبی مدد فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ریاست میں فی الوقت خون کی شدید قلت ہے۔ اس قلت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی یومِ پیدائش سے ’بلڈ ڈونیش ویک‘ کا انعقاد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست بھر میں کانگریس پارٹی کے ذریعے بلڈ ڈونیشن کیپمس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کام میں یوتھ کانگریس، این ایس یو آئی، تمام سیل وفرنٹل کے ممبران شریک ہوں گے۔ اس کے ذریعے جو خون جمع کیا جائے گا وہ حکومت کے بلڈ ڈونیشن بینکوں کو دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */