جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے سری نگر پہنچے کھڑگے اور راہل، پارٹی لیڈران سے ہوگی ملاقات

کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی 18 ستمبر سے 3 مراحل میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے سلسلے میں اہم میٹنگوں کے لیے مرکز کے زیر انتظام خطہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر کھڑگے اور راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

کانگریس صدر کھڑگے اور راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام اس خطہ میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر پارٹیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے مقصد سے دونوں سرکردہ لیڈران دو روزہ دورے پر سری نگر پہنچے ہیں۔

کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی 18 ستمبر سے تین مراحل میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے سلسلے میں اہم میٹنگوں کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بدھ کے روز دونوں لیڈران کے لیے کوئی آفیشیل میٹنگ مقرر نہیں ہے۔


کانگریس کے دونوں سرکردہ لیڈران جمعرات کو وادیٔ کشمیر کے 10 اضلاع کے پارٹی لیڈران اور کارکنان کے ساتھ میٹنگ کر وسیع تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ میٹنگیں صبح 10 بجے شروع ہوں گی جس کے بعد دونوں لیڈران میڈیا سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ سری نگر میں بات چیت کرنے کے بعد راہل اور کھڑگے جمعرات کی دوپہر جموں کے لیے ہیلی کاپٹر سے روانہ ہوں گے اور علاقے کے 10 اضلاع کے کارکنان سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد وہ دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔