گوا ریاستی کانگریس کی تشکیل نو، 12 نائب صدر اور 12 جنرل سیکریٹری منتخب

پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے آج یہاں جاری ہونے والی ایک ریلیز میں کہا کہ پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے ان ناموں کی تجویز کی اجازت دے دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے گوا ریاستی کانگریس کی تشکیل نو کرتے ہوئے رکن قانون ساز فلپ نیری روڈرگس اور نیل کانت ہالنکر سمیت، 12 لوگوں کو نائب صدر اور سابق ایم ایل اے اگنیلا این، فرنانڈیز اور سگن واڈکر سمیت 12 افراد کو جنرل سکریٹریز مقرر کئے گئے ہیں۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے آج یہاں جاری ہونے والی ایک ریلیز میں کہا کہ پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے ان ناموں کی تجویز کی اجازت دے دی ہے۔ ان کے علاوہ، 26 افراد کو سکرٹریوں اور 29 کو ایکزیکیوٹیو رکن بنایا گیا ہے۔ سینئر لیڈر پرتاپ سنگھ رانے، دگمبر کامت، ایڈوارڈو فلیرو اور راماکانت کھلپ سمیت 18 رہنماؤں کو ایک مدعو رکن کے طور پر کمیٹی میں جگہ دی گئی ہے۔

کھلپ کی قیادت میں، میڈیا محکمہ قائم کیا گیا ہے اور سنیل کاونتھکر کو اعلی ترجمان بنایا گیا ہے۔ میڈیا محکمہ میں آٹھ رہنماؤں کو ترجمان کے طور جگہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی نے قومی سطح پر پرنب واچھراجانی اور سرل پٹیل کو سوشل میڈیا سیل میں کنوینر کے طور مقرر کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔