این ڈی اے سے علیحدہ ہو چکے اپیندر کشواہا کی احمد پٹیل سے ملاقات

آر ایل ایس پی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان فضل امام ملک نے یو این آئی کو بتایا کہ احمد پٹیل نے کشواہا سے لودھی اسٹیٹ میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل اور سابق صدر سونیا گاندھی کے قریبی معتمد اور سیاسی مشیر احمد پٹیل نے راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر اپیندر کشواہا سے ہفتہ کے روز ملاقات کی۔

آر ایل ایس پی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان فضل امام ملک نے یو این آئی کو بتایا کہ احمد پٹیل نے کشواہا سے لودھی اسٹیٹ میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ احمد پٹیل کے ساتھ پارٹی لیڈر اکھلیش سنگھ بھی موجود تھے۔

فضل امام ملک نے اسے ذاتی ملاقات قرار دیا ہے، لیکن کشواہا کے مودی کابینہ سے استعفی دینے اور آر ایل ایس پی کے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے ناطہ توڑنے کے بعد اس ملاقات کو سیاسی حلقوں میں کافی اہم مانا کیا جا رہا ہے۔

کشواہا، احمد پٹیل اور اکھیلیش سنگھ کے درمیان بند کمرے میں کافی طویل بات چیت ہوئی، لیکن اس کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو این ڈی اے سے ناطہ توڑنے کے بعد آر ایل ایس پی بہار میں سیاسی تال میل بنانے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

ایسا سمجھا جا رہا ہے کہکشواہا آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بہار میں کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملانے یا مهاگٹھ بندھن پر غور کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخاب کے لئے بہار میں سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے سے ناراض ہو کر آر ایل ایس پی کے قومی صدر اپندر کشواہا نے مرکزی وزیر مملکت برائے فروغ انسانی وسائل کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا اور این ڈی سے رشتہ توڑ لیا تھا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */