کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے کرناٹک سے راجیہ سبھا امیدوار مقرر

کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک نے جمعہ کے روز بتایا کہ ملکارجن کھڑگے کے نام کو پارٹی صدر سونیا گاندھی نے منظور کرلیا ہے۔ انہیں پارٹی نے کرناٹک سے راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات میں نامزد کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے اپنے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے کو راجیہ سبھا کے لئے میدان میں اتارا ہے اور انہیں کرناٹک سے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک نے جمعہ کے روز اس سلسلے میں بتایا کہ ان کے نام کو پارٹی صدر سونیا گاندھی نے منظور کرلیا ہے۔ انہیں پارٹی نے کرناٹک سے راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات میں نامزد کیا ہے۔


واضح رہے کہ ملکارجن کھڑگے 16 ویں لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر تھے لیکن وہ 17 ویں لوک سبھا انتخابات میں ہار گئے تھے۔ فی الحال وہ مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کے انچارج جنرل سکریٹری ہیں جہاں ادھو ٹھاکرے حکومت میں کانگریس بھی ایک حلیف پارٹی کے طور پر شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */