’ایک طرف کانگریس ہے جو شاندار کام کر رہی ہے، دوسری طرف بی جے پی صرف آشیرواد یاترائیں نکال رہی ہے‘

راجستھان کے وزیر صحت رگھو شرما نے کہا کہ ’’بی جے پی میں دوسرے درجے کے لیڈر آ گئے ہیں جس سے پارٹی میں لڑائیاں شروع ہو گئی ہیں، وہ کانگریس پر بار بار الزام لگاتے ہیں لیکن اپنے گھر کو نہیں سنبھالتے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیرصحت ڈاکٹر رگھو شرما نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک غیرمنضبط پارٹی کے طور پر سامنے آنے لگی ہے۔ ڈاکٹر شرما نے بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش میگھوال کا اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریہ کے تعلق سے خط لکھنے کی بات سامنے آنے پر آج میڈیا سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں دوسرے درجے کے لیڈر آ گئے ہیں اور لڑائیاں بی جے پی میں ہیں، حالانکہ یہ ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے لیکن وہ کانگریس پر بار بار الزام لگاتے ہیں اور اپنے گھر کو نہیں سنبھالتے۔

ڈاکٹر شرما نے کہا کہ آج بی جے پی میں جس طرح کے حالات ہیں، اس سے واضح ہوتا ہے کہ بی جے پی غیر منضبط پارٹی بن کر لوگوں کے سامنے آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہماری پارٹی ہے جو شاندار کام کر رہی ہے اور ریاست میں ترقی رکنے نہیں دی ہے، وہیں بی جے پی اور اس کے لیڈر مینڈیٹ اور آشیرواد یاترا نکال رہے ہیں۔ یہ کس بات کا آشیرواد لینے کے لیے یاترائیں کر رہے ہیں، آج ملک کے حالات خراب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 70 برسوں میں جو قومی جائیداد بنائی تھی اسے آج مرکزی سرکار فروخت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل سمیت مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔