ہریانہ میں کسانوں پر لاٹھی چارج معاملے کی کانگریس نے کی مذمت

ہریانہ کانگریس انچارج وویک بنسل کی جانب سے بلائی گئی میٹنگ میں وزیراعلیٰ کووڈ پروٹوکال، لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف وزری معاملے کی بھی مذمت کی گئی۔

کانگریس، تصویر یو این آئی
کانگریس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: ہریانہ کے ضلع حصار میں دو روز قبل وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کے پروگرام کے دوران کسانوں پر ہوئے لاٹھی چارج کی ریاستی کانگریس نے آج مذمت کی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر ہریانہ کانگریس انچارج وویک بنسل کی جانب سے بلائی گئی میٹنگ میں آج اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ کووڈ پروٹوکال، لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف وزری کی بھی مذمت کی گئی اور ہریانہ کو پی ایم کیئرس فنڈ سے وینٹیلیٹرس کی تعداد اور موجودہ صورتحال سے ملک کے باشندوں کو آگاہ کرنے، اپریل اور مئی مہینے میں کورونا اموات کے حقیقی اعداد و شمار جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تجویز پاس کی گئی۔

میٹنگ میں کانگریس کی ریاستی صدر کماری شیلجا، اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا، رکن پارلیمنٹ اور کانگریس مجلس عاملہ کے خصوصی مدعو رکن دیپیندر سنگھ ہڈا، رکن اسمبلی اور کانگریس کی مجلس عاملہ کے خصوصی مدعو رکن کلدیپ بشنوئی، رکن اسمبلی اور سابق رہنما ہریانہ کانگریس کے رکن اسمبلی کرن چودھری، سابق رہنما ہریانہ کانگریس کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر کیپٹن اجے سنگھ یادو سمیت رہنما شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔