کانگریس اور بایاں محاذ کی مشترکہ مہم 29 جون کو

دونوں پارٹیوں کے ورکروں کے تال میل اور اشتراک عمل میں اضافہ کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بایاں محاذ اور کانگریس نے مغربی بنگال میں مشترکہ مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اور ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف29جون سے ریاست بھر میں احتجاجی مہم چلائی جائے گی۔

دونوں پارٹیوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مصائب کے شکار عوام پر دوہری مار پڑی ہے اس لئے جلد سے جلد قیمتوں میں کٹوتی کی جائے۔اس مشترکہ مہم کے ذریعہ 2021کے اسمبلی انتخاب میں کانگریس اور بایاں محاذ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف متبادل پیش کرے گی۔بایاں محاذ کے چیرمین بمان بوس اور ریاستی کانگریس کے صدر سومن مترا کے درمیان میٹنگ یہ فیصلہ کیا گیا ہے دونوں پارٹیوں کے ورکروں کے تال میل اور اشتراک عمل میں اضافہ کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


بایاں محاذ نے تجویز پیش کی ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان تال میل قائم کرنے کیلئے اسٹیرنگ کمیٹی قائم کی جائے تاکہ سیٹوں کی تقسیم اور اشتراک عمل کیلئے حکمت عملی بنائی جاسکے۔بایاں محاذ کے چیرمین بمان بوس نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں عام آدمی کے خلاف ہیں۔کانگریس اوربایاں محاذ کے درمیان میٹنگ میں کانگریس کی جانب سے کئی تجویز پیش کی گئی ہے۔دونوں پارٹیاں مشترکہ طور پر 29جون کو ریاست بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کرے گی۔کانگریس اور بایاں محاذ کے سینئر لیڈران کلکتہ میں ریڈ روڈ پر احتجاج کریں گے جب کہ اضلاع میں 29جون کو صبیح 10سے 12بجے تک احتجاجی مہم چلائی جائے گی۔

چوں کہ اس وقت کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اس لئے احتجاج کے دوران ماسک اور معاشرتی فاصلے کا سختی سے خیال رکھا جائے گا۔احتجاجی مہم میں شامل ہونے والے لیڈروں اور ورکروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ماسک پہن کر ضرور آئیں۔دونوں پارٹیوں نے اپنے ورکروں سے کہا ہے کہ صحت کے اصول کی پاسداری ضرور کریں اور کسی کو نزلہ اور بخار کی شکایت ہے تو وہ کسی بھی پروگرام میں شریک نہ ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔